SHOP WATER PLANT

RO پلانٹ (یعنیReverse Osmosisپلانٹ) لگانے کے بعد سمندر کے کڑوے پانی یا بورنگ کے کھارے پانی کو بآسانی ٹھنڈے میٹھے منرل واٹر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔

دنیا بھر میں موجود منرل واٹر بنانے والی کمپنیاں اسی طریقے سے کھارے اور کڑوے پانی سےمنرل واٹر تیار کرکے فروخت کرتی ہیں ۔یہ جمبو بوتل جسے بین الاقوامی کمپنیاں 200روپے میں، ملکی کمپنیاں 150 روپے میں، چھوٹی کمپنیاں 100 روپے میں اورذاتی کاروبار کرنے والےلوگ صرف 80روپے میں ری فل کرکے دیتے ہیں ۔

Reverse Osmosis یعنی RO پلانٹ لگانے کے بعد یہ 19 لیٹر پانی صرف اور صرف پونے 2 روپے میں حاصل ہوتا ہے۔ ان پونے 2 روپوں میں بجلی کا بل بھی شامل ہے ، پانی میں ملائے جانے والے منرل کی قیمت بھی اور لیبر چارجز بھی
ایک بار لگائیں 5 لاکھ اور پھر ہر ماہ کمائیں 5 لاکھ

5 لاکھ روپے میں لگایا جانے والا پلانٹ ایک دن میں 3ہزار گیلن منرل واٹر تیار کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ ایک دن میں11340 لیٹر پانی تیار کرسکتے ہیں کیونکہ ایک گیلن کا مطلب 3.78(پونے چار لیٹر) ہوتا ہے اس لئے3000 گیلن کا مطلب 11340لیٹر ہوا اس 11340لیٹرپانی سے آپ19 لیٹر کی596 بوتلیں بھرسکتے ہیں ۔

اب اگر ایک بوتل میں موجود پانی پونے 2 روپے کا پڑتا ہے اور اگرآپ اسے صرف 50 روپے میں فروخت کرتے ہیں تو ایک بوتل پر آپ کا منافع ہوا 48روپے25پیسے اور 596 بوتلوں کی فروخت پر کتنا منافع ہوا؟Pashto Text here