MINERAL WATER

اگر آپ دو روپے فی لیٹر کے حساب سے بھی پانی ری فل کرکے دیں تو 19لیٹر کی بوتل صرف 38روپے میں ری فل کریں گے اور اس حساب سے ایک دن کا ساڑھے 11ہزار لیٹر پانی 23ہزار روپے میں فروخت کریں گے ایک دن کے 23ہزار روپے کا مطلب ایک مہینے کے 6 لاکھ 90 ہزار روپے یعنی تقریباً سات لاکھ روپے اب اگر اس میں سے بجلی کا بل ، ملازم کی تنخواہ ، فلٹر کی تبدیلی کے پیسے بھی نکال دئیے جائیں 6لاکھ سے زیادہ کی انکم حاصل ہوتی ہے اور وہ بھی ہر مہینے۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کیوں جناب ہے نا اندھی کمائی۔۔۔۔۔!!!
اور ابھی تو آپ نے اپنا برانڈ نہیں بنایا 600MLاور ڈیڑھ لیٹر کی بوتلیں نہیں بنائیں ورنہ خود سوچیں کہ یہ پانچ لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ آپ کو کہاں سے کہاں پہنچا سکتی ہے؟ آپ نیسلے ، کنلے اور ایکوا فینا کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں۔

 یہ صرف خواب و خیال نہیں ہے بلکہ ان دنوں جس نے بھی ROپلانٹ لگایا اس کے پاس سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں اور پلانٹ لگانے کے صرف ایک ماہ بعد ہی وہ پروڈکشن بڑھانے کے لئے پلانٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔