Start Your Own Business

1

ایک بار لگائیے5 لاکھ ۔۔۔۔۔۔  ہر ماہ کمائیے 5 لاکھ

ایک وقت تھا کہ جب صرف معاشرے کے امیر افراد ہی منرل واٹر پیا کرتے تھے لیکن اب لوگوں کی اکثریت یہی پانی پیتی ہے۔ جنہیں 600MLکی چھوٹی بوتل مہنگی لگتی ہے وہ ڈیڑھ لیٹر کی بوتل خریدتے ہیں جو اسے مہنگا سمجھتے ہیں وہ 19لیٹر کی جمبو بوتل خریدتے ہیں ۔

نیسلے، کنلے اور ایکوافینا جیسی بڑی کمپنیوں کی 19لیٹر کی بوتل تقریباً 200روپے کی فروخت ہوتی ہے جبکہ ہلکے برانڈز بوتلیں ڈیڑھ سو روپے ، سو روپے اور 75روپے تک میں بھی فروخت ہوتی ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں ایسا کیوں ہے؟ ایسا اس لئے ہے کہ کمپنی چھوٹی ہو یا بڑی پانی تو انہیں تقریباً مفت میں پڑتا ہے۔

یہ کمپنیاں Reverse Osmosisپلانٹ یعنی ROپلانٹ کے ذریعے عام پانی کو پروسس کرکے منرل واٹر میں تبدیل کرتی ہیں اور پھر 600 ML،ڈیڑھ لیٹر، 6لیٹراور 19لیٹر کی بوتلوں میں یہ پانی بھر کر فروخت کرتی ہیں۔ان کمپنیوں کو واٹر بورڈ یا لائن کا پانی دستیاب نہیں ہوتا وہ بورنگ کے پانی پر ROپلانٹ لگاتی ہیں ۔

یاد رکھئے بورنگ کا پانی چاہے کتنا بھی کھارا یا کڑوا ہو اسے ROپلانٹ کے ذریعے منرل واٹر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح جو افراد اپنی کمپنی یا برانڈ نہیں بنا سکتے وہ کسی دکان یا گھر میں ہی ROپلانٹ لگا کر دوسروں کی خالی بوتلوں کو ری فل کرکے اپنا کاروبار چمکا رہے ہیں۔
 یہ پلانٹ 5لاکھ روپے میں بھی لگ سکتا ہے۔ اور دس فٹ کی دکان میں بھی لگ سکتا ہے۔ یہ پلانٹ ایک دن میں تین ہزار گیلن (یعنی تقریباً ساڑھے 11ہزار لیٹر) پانی تیار کرکے دیتا ہے۔