Water Plant For Offices

farhat

آپ کو کیا کرنا چاہئیے۔ ۔ ۔؟

اگر آپ کے گھر میں بورنگ یا کنواں موجود ہے اور اس کا پانی کھارا ہے تو آپ باآسانی اسے میٹھا بناسکتے ہیں نہ صرف میٹھا سکتے ہیں بلکہ منرل واٹر میں تبدیل کرسکتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ آپ پہلے اپنے گھر کا پانی ٹیسٹ کروالیں تاکہ یہ پتا چل سکے کہ آپ کے گھر کے پانی کا TDSکتنا ہے ؟ TDSجتنا زیادہ ہوگا پانی اتنا ہی خراب ہوگا اور پانی جتنا خراب ہوگا ROپلانٹ اتنا ہی مہنگا ہوگا۔

اگر آپ کے گھر کا پانی زیادہ نمکین ہے اور ٹیسٹ ہونے کے بعد اس کا TDSزیادہ نکل آتا ہے تو پھر RO پلانٹ اس پانی کے حساب سے تیار کیا جائے گا اوراس کی قیمت بھی زیادہ ہوجائے گی۔
ROپلانٹ کے سلسلے میں ایک بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ جتنی بھی کمپنیاں منرل واٹر کی بوتلیں فروخت کرتی ہیں یہ سب ROپلانٹ کے ذریعے ہی بورنگ کے کھارے پانی کو منرل واٹر میں تبدیل کرتی ہیں اور پھر بوتلوں میں پیک کرکے فروخت کرتی ہیں ۔پہلے صرف نیسلے ،کنلے اور ایکوافینا جیسی بڑی بڑی انٹرنیشنل کمپنیاں ہی کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ کرکے ROپلانٹ لگا سکتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ اب 25ہزار روپے والے گھریلوROپلانٹ سے لے سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے والے کروڑوں روپے تک کے ROپلانٹ با آسانی دستیاب ہیں یہی وجہ ہے کہ اب بہت ساری کمپنیاں یہ کام کررہی ہیں۔ ROپلانٹ کے ذریعے کھارے پانی کو منرل واٹر بنا کر بیچنے کا کام 5لاکھ روپے سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے